ہم نیوز | Jul 16, 2023
محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور اسلا م آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پوٹھوہار، کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت بلوچستان میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا، کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم 22 جولائی میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نتیجے میں راولپنڈی ، پشاور اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More