پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ ، رابطے تیز کر دیئے

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ، اس سلسلے میں انہوں نے ارکان اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہو چکا ہے جبکہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔ وہ  جلد ہی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پرویز خٹک کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تقریباً تمام  ارکان  نئی پارٹی میں شمولیت پر آمادہ ہو گئے تھے لیکن وہ انتخابات میں یقینی جیت کی ضمانت چاہتے ہیں۔

پرویز خٹک کے والد اسحاق خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ  پرویز خٹک سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More