نگران وزیر اعظم کا اعلان کون کرے گا ؟

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر آپس میں بیٹھ کر نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا جبکہ حکومت کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے اور نگران حکومت آئین کے تحت ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر آپس میں بیٹھ کر نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ الیکشن ستمبر میں ہوں یا نومبر میں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ شفاف ہوں۔ ن لیگ کے دور میں ہی ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ حکومت اپنے مقررہ وقت پر ہی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More