آصف علی زرداری وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

سابق صدر آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پہنچے ہیں، وزیراعظم نے آصف علی زرداری کا رہائش گاہ آمد پر استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف ، سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچے ہیں، شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، ا س موقع پر  معاون خصوصی وزیراعظم عون چودھری، نعمان لنگڑیال بھی وہاں موجود تھے۔

وزیراعظم نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More