چیئرمین تحریک انصاف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے سانحہ 9 مئی سے متعلق  سوالات پوچھےگئے، جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے کے دورن تمام سوالات کا نفرنس روم میں کیےگئےہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے، جے آئی ٹی نے چیئر مین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے بارے مختلف سوالات کیے۔ جے ارکان کا کہنا تھا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دئیے ہیں؟اس کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کہا سب مرضی سے ان مقامات پر گئے،اس دن جو ہوا سب سازش تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے چیئر مین کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں،جنہیں چیئر مین پی ٹی آئی  نے ماننے سے ہی انکار کر دیا اور کہایہ میرے لو گ نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More