کہتے ہیں کہ کلونجی میں موت کے سوا تمام بیماریوں کی شفاء موجود ہے. کلونجی کے بارے میں ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اسکا استعمال انسانی صحت کیلیئے انتہائی مفید ہے اور اسے کھانے سے مخلتف بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو اسکے چند فوائد بتائیں گے جسے جان کر آپ بھی اسے اپنی خوراک میں شامل کرنا شروع کردیں گے۔
کلونجی کھانے کے فائدے:
؟
دائمی امراض سے بچاتی ہے:
کلونجی اینٹی آکسیڈنٹ سے پھرپور ہوتی یے جو کہ دائمی امراض جیسے ذیابطیس، موٹاپا، دل کے امراض اور کینسر وغیرہ میں آپ کے جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق، روزانہ کلونجی کا استعمال 3 ماہ تک کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی مزاحمت کم ہو جاتی ہے۔
کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے:
ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق کلونجی کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے اور اس سے جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کے ساتھ ساتھ خون میں چکنائی کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔ ایک اور تحقیق کے مطابق روزانہ 2 گرام کلونجی کے استعمال سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح گھٹ جاتی ہے۔
جگر اور معدے کی بیماری سے تحفظ:
ماہرین کہتے ہیں کہ کلونجی کے استعمال سے جگر کے زخم اور دیگر نقصانات سے تحفظ مل سکتا ہے۔ کیونکہ کلونجی جسم میں گردش کرنے والے زہریلے مواد میں کمی آتی ہے جس سے جگر اور گردوں کو نقصان سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اسکے علاوہ کلونجی کھانے سے معدے کو تحفظ ملتا ہے اور السر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
سوزش اور ورم کو کم کرتی ہے:
جسمانی ورم یا سوزش میں کمی لانے کے لیے کلونجی ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ خاص کر جوڑوں کے درد میں مبتلہ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں مریضوں کو روزانہ ایک ہزار ملی گرام کلونجی کا تیل 8 ہفتوں تک استعمال کرایا گیا تو ورم اور کھچاؤ میں کمی آئی۔
اسلیئے کلونجی کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں یا صبح نہار منہ اسکے چند چند دانے کھا لیں ان شاء اللّٰہ آپ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔