عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

استحکام پاکستان پارٹی کے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے دونوں وزرا کو مستعفی ہونے کی کوئی ہدایت نہیں دی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے، حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ ہیں اورحکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے،ہم وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیں ساتھ لیکر چلے۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور کابینہ سے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More