لاہور اور کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ شہرِ قائد میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 160 روپے جبکہ لاہور میں 40 روپے کے اضافے کے بعد 120 روپے ہو گئی ہے۔

کراچی میں دو روز قبل ٹماٹر 60 روپے اور لاہور میں 80 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

اس حوالے سے دکانداروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ  بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قلت بڑھ رہی ہے، کوئٹہ سے 10 کے بجائے  ٹماٹر کے 3 ٹرک آ رہے ہیں ۔ مارکیٹ  ذرائع کا کہنا ہے کہ  لاہور میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More