ہم نیوز | Jul 15, 2023
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے میر خان جمالی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر آصف علی زرداری سے لسبیلہ کی معروف سیاسی شخصیت حسن جاموٹ نے بھی ملاقات کی۔
سابق صدر سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے میر خان جمالی اور حسن جاموٹ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آصف علی زرداری نے میرخان محمد جمالی اور وڈیرہ حسن جاموٹ کو پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More