ہم نیوز | Jul 15, 2023
لاہور میں اسمگلروں نے منشیات کی منتقلی کیلئے انوکھا اور جدید طریقہ اختیار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں مقامی لوگوں کی اطلاع پر کھیتوں سے ہیروئن کے پانچ پیکٹ کیساتھ ڈرون قبضے میں لیا گیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل کاہنہ کے علاقے میں 6 کلو منشیات سے بھرا ڈرون گرا تھا۔ جسے پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے قبضے میں لے لیا تھا تاہم پولیس ابھی تک یہ سراغ لگانے میں ناکام ہے کہ منشیات کی سپلائی دینے والے ڈرون کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟ ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More