بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو گیس کی سپلائی نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کو گیس کی فراہمی مکمل بند رہے گی۔

مرمت کے کام کی وجہ سے قلات، مستونگ، زیارت، منگوچر، پشین اور کچلاک میں گیس کی فراہمی مکمل معطل رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More