آئی ایم ایف کی قرض کیساتھ ہی مزید شرائط ،منی بجٹ کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

آئی ایم ایف نے قرض منظوری کیساتھ ہی دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے مزید شرائط پش کر دیں ۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے ایک اور منی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق پراپرٹی اور زرعی شعبے سے ٹیکس کی بہتر وصولی کاپلان مانگ لیا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے ایف بی آر پلان کی منظوری کی صورت میں  منی بجٹ آ سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پراپرٹی اورزرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نئی حکومت کو ہو گا ، ان دونوں شعبوں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے عالمی بینک کی تجاویز لی جائیں گی ، زرعی آمدن پرٹیکس کی بہتری کیلئے صوبوں کو متحرک کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More