پاکستان نے مفرور ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

اسلام آباد: پاکستان نے قتل کے مفرور ملزم کو گرفتار کر کے برطانیہ کے حوالے کر دیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملزم پر برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل کا الزام تھا اور ملزم کو 14 جنوری 2020 کو لوہی بھیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں قتل کے مبینہ ملزم کو ڈیڑھ ماہ قبل برطانیہ کے حوالے کیا گیا، ملزم کو ملزمان حوالگی ایکٹ 1972 کے تحت برطانیہ کے حوالے کیا گیا جبکہ ملزم کی برطانیہ حوالگی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

برطانوی سفارتخانے کی جانب سے ملزم کی حوالگی سے متعلق پاکستان سے درخواست کی گئی تھی اور ملزم پر 18 نومبر 2005 کو بریڈ فورڈ میں برطانوی خاتون پولیس افسر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More