اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے، کابینہ کمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کی منظوری دیدی

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی قانون سازکمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی، عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج کی تقرری متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کریں گے، فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120 دنوں میں کرنے کی پابند ہوں گی، بطورپائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات سے ہی پاکستان چلتا ہے، یہ ہماری لائف لائن ہیں، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کریں گے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضے کی 1600 شکایات موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More