کچھ لوگ پیدل چلنے کی کوشش میں اکثر مشکل کا شکار رہتے ہیں لیکن آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے جوتے آپ کے مسائل کا حل ہو سکتے ہیں، شہر کی تیز گرمی میں یہ جوتے آپ کو جلدی وہاں تک پہنچنے میں مدد کر سکتے ہیں جہاں آپ کو فوری پہنچنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ اسکیٹنگ کا طریقہ نہیں جانتے تو بھی پریشانی کی بات نہیں، ان جوتوں میں موجود ٹیکنالوجی آپ کے چلنے کی رفتار کا اندازہ لگا کر آپ کو تیز چلنے میں مدد دے گی اور پہیے خود بخود بھی مڑ جاتے ہیں۔
ان جوتوں کی مدد سے آپ 11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں اور یہ جوتے تیز رفتار ی کے باوجود 1 میٹر سے بھی کم وقت میں مکمل اسٹاپیج تک جا سکتے ہیں۔
سیڑھیاں چڑھنے یا ناہموار علاقے میں چلنے کے دوران آپ فری وہیلنگ سے بچنے کے لیے جوتوں کو لاک کر سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی یوایس بی چارجر کا استعمال کرتے ہوئے کہیں بھی اپنے جوتوں کو تیزی سے چارج بھی کر سکتے ہیں، مون واکرز 90 منٹ میں مکمل طور پر ری چارج ہو جاتے ہیں۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے یہ جوتے اگلے سال سے دستیاب ہوں گے اور ان کی ابتدائی قیمت 14سو ڈالر رکھی گئی ہے۔