سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے گھر چوری

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

چکوال میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کا مقدمہ نجف حمید کے گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کو نجف حمید نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل چوری کرکے لے گئے ہیں۔

نجف حمید کا کہنا تھا کہ جس دن یہ واقعہ ہوا وہ علاج کے سلسلے میں لاہور گئے ہوئے تھے، واپس آنے پر پتہ چلا کہ سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت موبائل فون بھی غائب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More