پھل انسان کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور ہر انسان کو کوئی نہ کوئی پھل ضرور پسند ہوتا ہے۔ جیسا کہ کیلا یہ پھل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور ہر موسم میں رہتا ہے۔ اس کا ملک شیک بھی شوق سے پیا جاتا ہے جبکہ اس سے وزن بھی آسانی سے بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ کمزور جسم والے افراد کے لیے نہایت مفید ہے۔ لیکن آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کیلے میں اکثر تار نما ایک چیز ہمیں نظر آتی ہے جس کو ہم چھلکے کے ساتھ اتار لیتے ہیں۔
تارنما سفید دھاگے فلوم بنڈلز کہتے ہیں جو دراصل ایک ٹشو ہوتا ہے اور ہر پودے میں موجود ہوتا ہے جس کا کام پھل کو نیوٹریشن فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ان فلوم بنڈلز میں وٹامن اے، وٹامن بی 6 ، فائبر اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔
یہ ایک تار رگ کی طرح کام کرتا ہے اور پھل کو اس کی تمام تر ضروریات پہنچاتا ہے اور کیلے کے ذائقے میں اضافہ کرتا ہے۔