اسلام آباد کو خیبرپختونخوا سے ملانے کا منصوبہ تیار،4 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

اسلام آباد کو خیبر پختونخوا سے ملانے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے، میگا رورل ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے وسط میں سکندراعظم روڈ کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکندر اعظم روڈ کو 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، مارگلہ پہاڑیوں کے عین وسط میں شاہ اللہ دتہ سے 7 کلومیٹر طویل سکندر اعظم روڈ پر 600 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ روڈ اسلام آباد کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور سے جوڑے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے،سکندر اعظم روڈ کینتھلا کنویں کے قریب اسلام آباد اور ہری پور کی سرحد پر ختم ہوگی، اس سڑک کا بقیہ حصہ صوبہ خیبر پختونخوا تعمیر کرے گا۔

وفاقی ترقیاتی ادارہ دونوں سڑکوں کو ملا کر وفاقی دارالحکومت سے مختصر ترین راستہ بنائے گا،تاریخی اور خستہ حال سڑک کی تعمیر نو سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے سکندر اعظم روڈ پر پارک اور کار پارکنگ ایریا بھی تیار کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More