ووٹ کے اندراج اور کوائف میں درستگی، تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ اب ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023 ہے،ووٹر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اگر ووٹر اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، اخراج یا کوائف میں درستگی کروانا چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور پُر کرنے کے بعد اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروادیں۔

ووٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21استعمال کریں، اعتراض اور اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22 استعمال کیا جائے،کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23 استعمال کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More