ہم نیوز | Jul 13, 2023
استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پرعام انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائے گی ۔
ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے درخواست دے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کےلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More