سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 13, 2023

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں چار ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونا 3429 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 326 روپے میں دستیاب ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 13 ڈالرز اضافے کے بعد 1959 ڈالرز فی اونس میں دستیاب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More