انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع گیا میں شادی کی تقریب کے دوران وِگ سے اپنے گنج پن کو چُھپانے والے دولہا کو دلہن کے اہل خانہ نے پیٹ ڈالا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ضلع گیا کےعلاقے اقبال پور کے رہائشی شخص کی باجوڑہ گاؤں میں دوسری شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔تقریب کے دوران دولہے کے سر پر سہرا سجا تھا جبکہ سہرے کے نیچے وِگ کا استعمال کرکے اُس نے اپنا گنج پن چھپانے کی کوشش کی تھی۔تاہم، دلہن کے اہلخانہ کو شک ہوا تو دولہے پر پل پڑے اور وِگ اُتارنے میں کامیاب ہو گئے۔ गया में पोल खुलने पर गंजे दूल्हे की जमकर धुनाई, नकली बाल लगाकर दूसरी शादी रचाने पहुंचा था शख्स। डोभी थाना अंतर्गत बजौरा गांव का है मामला। वीडियो सोशल मीडिया पर वायरल।#Gaya #ViralVideo #Bihar #BiharPolice pic.twitter.com/rGgvlkah8z
— Bihar Tak (@BiharTakChannel) July 11, 2023
اس دوران دولہا بار بار ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا رہا لیکن وہاں موجود افراد معاف کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ چند افراد نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دلہن کے اہل خانہ کو دولہے کو مارتے اور تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔