پاکستان کی معاشی شرح نمو  2.5  ، مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہے گی ، آئی ایم ایف کی رپورٹ

ہم نیوز  |  Jul 13, 2023

آئی ایم ایف نے پاکستان میں 24-2023  کے دوران معاشی شرح نمو  2.5  فیصد اور مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں  2024 میں  اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9  فیصد پر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق بیروزگاری  8.5 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آ جائے گی، جبکہ مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More