پاکستان ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 13, 2023

معاشی بوجھ ختم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر 20جولائی سے موہنجو ڈرو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

سی ای اوپاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ موہن جو ڈرو ایکسپریس 8اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی، ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موہن جوڈرو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کوبھی بحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔

سی ای او پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کا معاشی بوجھ ختم کرنے کے لئے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More