عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت کریش کر گئی

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 94 ڈالر 60 سینٹ فی ٹن تک آ گئی ہے۔

اس سے پہلے کوئلے کی قیمت 3 مئی 2021ء کو اس سطح پر تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث کوئلے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچی تھی۔

8 مارچ 2022ء کو کوئلے کی قیمت 460 ڈالرکی بلند ترین سطح پر تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More