مچھروں کو مارنے والے کوائل کو نیل کٹر کے اندر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ وہ ٹپ جو ہر گھر کی بڑی مشکل منٹوں میں آسان کردے

ہماری ویب  |  Jul 12, 2023

ضدی مچھروں کو بھگانے کے لیے جب تک کمرے میں کوائل نہ جلایا جائے یہ بالکل بھی بھاگنے کا نام نہیں لیتے اور ان کو بھگانے کے لیے کوائل کا دھواں بھی برداشت کرنا پڑتا ہے لیکن چونکہ یہ قابلِ برداشت ہے اس لیے ہنستے ہنستے کوئال جال دیا جاتا ہے مگر ایک اور بڑا مسئلہ درپیش آجاتا ہے اور وہ ہے ان کوائل کو ایکد وسرے سے جدا کرنے کا، ایسا لگتا ہے کہ کوائل کمپنی 2 کوائل کو جوڑنے کے لیے اگلے اور پچھلے جنم کی ساری مضبوطی ڈال دیتی ہیں تاکہ استعمال کرنے والا مچھروں کے کانٹے کا درد زیادہ دیر تک برداشت کرے پھر جب کوائل جلائے تو اس کو سکون محسوس ہو۔ مگر الگ کرتے کرتے یہ گلوب ٹوٹ جاتا ہے یا پھر اس کے درمیان کا وہ سوراخ الگ ہو جاتا ہے جس کی مدد سے مچھروں کو بھگانے کے لیے جلایا جاتا ہے۔ ویڈیو میں آسان طریقہ اس مشکل کا حل ہے، آپ بھی دیکھیے:

اس ویڈیو میں نیل کٹر کی مدد سے گلوب کو جلانے کے کچھ منفرد طریقے بھی دکھائے گئے ہیں کہ گلوب پورا موجو دہو تو کس طرح جلایا جائے کٹر کے ساتھ اور اگر گلوب ٹوٹا ہوا ہو تو کس طریقے سے جلائیں، آپ اپنی مشکل کے حساب سے حل دیکھ لیں اور آزمائیں، ہمیں کمنٹ سیکشن میں اس پر اپنا جواب ضرور بتائیے گا کہ آپ ٹوٹے ہوئے گلوب کا کیا کرتے ہیں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More