دیمک نہیں یہ خطرناک عذاب ہے! اگر آپ کو بھی گھر میں دیمک کی طرح کے گہرے مضبوط نشان نظر آرہے ہیں تو فوراً گھر چھوڑ دیں، جانیں یہ کیا ہے اور بچنے کے اقدامات

ہماری ویب  |  Jul 12, 2023

گھروں میں دیمک لگنا ایک بات ہے اکثر گھر کی کھڑکیوں، دروازوں اور کونوں میں دیمک لگ جاتی ہے جس سے نہ صرف الماریاں، فرنیچر اور پودے تباہ ہو جاتے ہیں بلکہ قیمتی لوازمات بھی دیمک ایسے کھا جاتی ہے جیسے اس نے آپ کے پاس اُدھار رکھوا رکھی ہو۔ کچھ لوگ دیمک کی صفائی کروا کر تھک جاتے ہیں اور پھر وہ دوبارہ سے ہی لگ جاتی ہے اور بار بار لگتی رہتی ہے۔ مگر اگر دیمک کی طرح سخت اور ڈبل کوور جیسے نشانات آپ کو اپنے گھر میں نظر آنے لگیں تو یہ دیمک نہیں بلکہ ایک خطرناک عذاب ہے ۔۔۔۔ ذرا غور سے دیکھیں:

دراصل دیمک کی طرح دکھنے والی یہ موٹے غول کی 500 مکڑیاں ہیں جو بارش کے موسم میں سفر کرتی ہیں اور موٹے انڈے بھی دے دیتی ہیں جن کا غول جمع ہوتا رہتا ہے اور اس میں یہی مکڑیاں جمع ہوتی رہتی ہیں۔ پھر جب ان کو کسی ہلکے یا سادے تیزاب سے نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ جُڑ سے نہیں نکلتی ہیں کیونکہ اس میں یہ فرٹیلائیزیشن کا عمل جاری رکھتی ہے اور انڈوں سے انڈے نکلتے جاتے ہیں۔

اس کو ختم کرنے کے لیے آپ کو چاہیے روزانہ کی بنیاد پر گھر کی صفائی کریں، فینائل کا سپرے بھی کریں، بورک ایسڈ کو گاڑھے تیزاب میں ڈال کر اس کو احتیاط کے ساتھ اس جگہ ڈالیں جہاں یہ دیمک نُما چھتے دار نشانات نظر آئیں۔ اس کے علاوہ بازاری کیمیکل ادویات کا استعمال کرنا لازم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More