ہم نیوز | Jul 12, 2023
داسو میں دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجنیئرز کی بس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان صوبے کنڑ میں مارا گیا۔
افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک سینئر کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ طارق رفیق عرف بٹن خراب گزشتہ روز سے کسی کے رابطے میں نہیں لیکن لاش دیکھنے تک اس کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر طارق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس کے قتل کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More