ژوب میں جھڑپ ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید ،5دہشتگرد مارے گئے

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کینٹ کے علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے ، فورسز نے جوابی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایس پی ژوب کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں اوردیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی ژوب کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقے میں آپریشن کر رہی ہے ،علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تاہم اب تک علاقہ کلیئر نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More