ہماری ویب | Jul 12, 2023
جنت مرزا ان دنوں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائی جا رہی ہیں، انہوں نے پچھلے دنوں کراچی میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ مجھے بلاک بسٹر ڈرامے پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے میں کاسٹ کیا گیا تھا، مجھے آفر ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا تھا کیونکہ میں اس وقت جاپان میں تھی۔ بس جنت کا سچ بتانا صارفین کو پسند نہ آیا اور اس قدر تنقید کی گئی کہ جس کے بعد جنت نے ثبوت کے طور پر سکرین شاٹس شیئر کیے لیکن صارفین کو وہ بھی نہ بہائے۔
کوئی کہہ رہا ہے کہ ٹھیک ہے آپ نے ثبوت دکھائے لیکن ہم پھر بھی آپ کو اس قابل نہیں سمجھتے ہیں کہ آپ اتنا بڑا ڈرامہ کرسکتی ہیں۔ جنت نے اس پر کہا کہ آج کل لوگ بہت مایوس ہیں اور کسی کو کچھ اچھا کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، اسی لیے میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے واضح کر دیا جائے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More