سات سال بعد ماموں بھانجے کی لڑائی ختم ۔۔ گووندا اور کرشنا کی صلح کیسے ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Jul 12, 2023

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا کے درمیان سات سال سے جاری لڑائی ختم ہوگئی، کرشنا کے پیغام نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

حال ہی میں کرشنا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں وہ ایک سیٹ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں،اس ویڈیو کے کیپشن میں کرشنا نے گووندا کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کیا۔

اپنے پیغام میں کرشنا نے لکھا کہ رقص کرنا ان کا ہمیشہ شوق رہا ہے جب وہ اپنے ماما کے ساتھ فلموں کے سیٹ پر جانے کے لیے سفر کرتے اور انہیں ڈانس کرتے دیکھتے اور یہ انہیں بھی اچھا لگتا تھا۔ انہوں نے ایک سرخ رنگ کی ہارٹ ایموجی بھی شیئر کی۔

اس سے پہلے ایک انٹرویو میں گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا تھا کہ میں کرشنا کی شکل دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔

کپل شرما شو کے حوالے سے کرشنا اور سنیتا کے درمیان بحث شدت اختیار کرنے پر سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ گووندا بیان دے چکے ہیں کہ وہ خاندانی مسائل عوام میں زیر بحث نہیں لانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے باوقار فاصلہ برقرار رکھا لیکن اب بات وہاں پہنچ گئی ہے جہاں مسئلہ حل کیا جائے۔سنیتا نے کرشنا کی مزاح کی صلاحیت کو محدود قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تر اپنے ماما کا نام استعمال کرتا ہے۔

کرشنا کے پاس اپنے گووندا کا نام لیے بغیر ہٹ شو دینے کی صلاحیت ہے؟اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں پال پوس کر بڑا کیا، تو کیا یہ ہمارے سر پر چڑھ جائیں گے اور بدتمیزی کریں گے؟۔

سنیتا اور کرشنا کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے تند و تیز جملوں کا تبادلہ جاری تھا تاہم گووندا گھریلو جھگڑے پر بات کرنے سے ہمیشہ احتراز کرتے رہے تاہم اب کرشنا کے ایک مثبت پیغام سے دونوں خاندانوں کے درمیان لڑائی ختم ہونے کا امکان سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More