جہاز میں دورانِ سفر ہم بہرے کیوں ہو جاتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جو ہر کسی کو نہیں معلوم

ہماری ویب  |  Jul 12, 2023

ہوائی جہاز میں اُڑ کر ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کا شوق تو آپ کو بھی ہوگا اور پاکستانی تو بیرون ممالک جانے کے لیے کسی بھی قیمت پر تیار ہوتے ہیں۔ لیکن اس سفر کے دوران آپ بہرے بھی ہوسکتے ہیں ہے نا حیران کُن بات ۔۔

درحقیقت فضائی سفر کے دوران ایسا ہونا نارمل معمول کا حصہ ہے، جس کی وجہ طیارے میں ہوا کے دباﺅ میں توازن نہ ہونا ہے۔ جب ہم زمین پر ہوتے ہیں تو کان کے پردوں کے اطراف ہوا کا دباﺅ ایک جیسا ہوتا ہے، جس سے ہوا آسانی سے کان اور حلق کی درمیانی شریان سے گزر جاتی ہے۔ لیکن جب ہم جہاز میں سفر کرتے ہیں تو وہاں ہوا کا دباﺅ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت غیر متوازن ہو جاتا ہے اور اس تبدیلی کو ہمارے کانوں کے پردے سب سے پہلے محسوس کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے بہرہ پن ہو جاتا ہے۔

بہرے پن سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

جہاز کے خوبصورت سفر کے دوران کانوں کو اس تکلیف سے بچانے کا طریقہ بہت آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ بس جمائی لینا یا کوئی میٹھی چیز نگلنا، یہ دونوں طریقے ہوا کے گزرنے والی نالی کو کھول کر دباﺅ میں کمی لاتے ہیں۔ کچھ لوگ یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ آپ چیونگم چبائیں اس سے بھی ہوا کا گزر بسر نالیوں کے اطراف ٹھیک سے ہو جاتا ہے، لہٰذا یہ ایک اچھا طریقہ ہے اور استعمال شدہ بھی۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More