نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت شروع ،مختلف ناموں پر غور

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

پی ڈی ایم قیادت نے نگران وزیراعظم کے لیے  مشاورت شروع کر دی ہے ، نگران وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے حکومتی اتحاد میں الیکشن کے حوالے سے اختلاف رائے سامنے آیا تھا۔ پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن جبکہ مولانا فضل الرحمان موجودہ اسمبلیوں میں ایک سال کی توسیع کے خواہشمند تھے تاہم اب حکومتی اتحاد میں اس حوالے سے معاملات طے ہوگئے ہیں جس کے بعد  نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے پی ڈی ایم قائدین نے مشاورت شروع کر دی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر نگران وزیراعظم کو ذمے داری سونپ دی جائے گی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے مابین ہونے والی مشاورت میں نگراں وزیراعظم کے لئے کئی نام زیر غور ہیں ، اتفاق ہونے کی صورت میں یہ نام سامنے لائے جائیں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More