بلوچستان عوامی پارٹی کا اگلا الیکشن انسانی آنکھ  کے  نشان پر لڑنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے  کہا ہے کہ آئندہ انتخابات گائے کے بجائے ”انسانی آنکھ“ کے انتخابی نشان پر لڑیں گے ، نئے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی  کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں گائے کے بجائے انسانی آنکھ کے نشان پر حصہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی اور انتخابی امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد سینیٹر خالد مگسی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور گائے کے بجائے ”انسانی آنکھ“ کو بطور انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More