ہم نیوز | Jul 12, 2023
پاکستان ریلوے نے موہنجودڑوایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو 20 جولائی سے دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ موہن جودڑوایکسپریس 8اکانومی کوچزپرمشتمل ہوگی، موہن جودڑوایکسپریس براستہ دادوحبیب کوٹ چلے گی۔
حکام کے مطابق موہن جودڑوایکسپریس صبح 7بجے روہڑی اسٹیشن سے چلے گی جبکہ دوسری ٹرین صبح 8 بجے کوٹری سے چلے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More