جرمن بزنس مین کی کٹی ہوئی لاش تھائی لینڈ میں فریزر سے برآمد

اردو نیوز  |  Jul 12, 2023

تھائی لینڈ میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک  بزنس مین کی کٹی ہوئی لاش فریزر سے برآمد ہوئی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے لاپتا بزنس مین کی لاش جنوبی تھائی لینڈ میں واقع ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے جسے کاٹ کر فریزر میں چھپایا گیا تھا۔نونگ پرُو نامی قصبے کے پولیس چیف تاوی کدتھالینگ نے منگل کو بتایا کہ 62 برس کے ہانس پیٹر میک کی لاش پیر کی رات 11 بجے برآمد ہوئی۔ میک ایک ہفتے سے لاپتا تھے۔

پولیس چیف نے مزید بتایا کہ تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے جرمن بزنس مین کی لاش اُس علاقے میں نصب ویڈیو کیمروں کے ذریعے ڈھونڈی گئی۔انہوں نے اس بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا، تاہم تھائی میڈیا پر چلنے والی تصاویر اور ویڈیو میں کالے ٹرک میں ڈالے گئے ایک فریزر کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ ایک شخص بیٹھا ہوا ہے۔قتل ہونے والے بزنس مین میک کو آخری مرتبہ جنوبی تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پتایا میں مرسیڈیز چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔اُن کے گھر والوں کی جانب سے اُن کی گمشدگی کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے 86 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔جس گھر سے میک کی لاش برآمد ہوئی وہاں لوگوں کی بِھیڑ لگ گئی۔ اس گھر میں فرانزک ٹیموں کی جانب سے معائنہ کیا گیا ہے۔تھائی پی بی ایس ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیو میں ماہرین کو گھر سے ملنے والے کچرے والے بیگ کو کھنگالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرین کو گھر سے کارڈلیس آری، دو ہیج کلپرز اور پلاسٹک کے دو بڑے رول ملے ہیں۔مقتول کی لاش کو پلاسٹک شیٹ میں ڈال کر گھر سے باہر لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی کار کی سیٹوں اور سٹیرنگ وِیل پر نشانات صاف کرنے والے محلول کا استعمال کیا گیا تھا (فوٹو: پتایا نیوز)مقامی میڈیا کے مطابق میک پتایا میں اپنی تھائی اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور وہاں ریئل سٹیٹ بروکر کا کام کرتے تھے۔ وہ کئی برسوں سے تھائی لینڈ میں رہائش پذیر تھے۔اُن کی مرسیڈیز ای 350 اتوار کے روز نونگ پرُو میں واقع ایک کونڈومینیم کے باہر پارک ہوئی ملی۔پولیس کے مطابق مقتول کی کار کی سیٹوں، ڈیش بورڈ، سٹیرنگ وِیل اور بقیہ جگہوں پر نشانات صاف کرنے والے محلول کا استعمال کیا گیا تھا۔پولیس چیف تاوی نے بتایا کہ میک کے بینک اکاؤںٹ سے بڑی رقم غائب ہے۔ اُن کے مطابق رقم کے غائب ہونے کا اُن کے قتل سے تعلق ہے۔انہوں نے اس معاملے پر مزید کچھ بتانے سے گریز کیا تاہم یہ معلومات دیں کہ تفتیش کار اس قتل کے مخلتف پہلو دیکھ رہے ہیں اور جرمن اور تھائی شہریوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More