ٹویٹر کو بڑا دھچکا ۔۔ میٹا کے تھریڈز 100 ملین سے تجاوز ۔۔ ٹویٹر کے ٹریفک میں کتنی کمی واقع ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Jul 11, 2023

میٹا کے نئے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز نے سوشل میڈیا کی دنیا میں طوفان برپا کردیا، صرف دو دنوں میں حیران کن طور پر 100 ملین صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرکے ٹویٹر کے ٹریفک میں کمی کردی۔

کلاؤڈ فلیئر کے سی ای او میتھیو پرنس ٹویٹر کے ٹریفک پیٹرن کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 2023 کے آغاز سے مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔

آسان الفاظ میںکہا جائے تو میٹا کا نیا مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز بہت کم وقت میں ناقابل یقین حد تک مقبول ہو گیا ہے، لاکھوں لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔

اس کی وجہ سے ٹویٹر اپنے بہت سے صارفین سے محروم ہو گیا ہے اور ٹویٹر پلیٹ فارم استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ اپنی بقاء کی جدوجہد کر رہا ہے۔ تھریڈز کے آغاز نے ٹویٹر کے لیے صورتحال بہت زیادہ خراب کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز پہلے ہی میٹا نے ٹویٹر کے مقابلے میں نئے پلیٹ فارم تھریڈز کو لانچ کیا تھا جس کے بعد دو روز میں ہی 100 ملین لوگوں نے تھریڈز جوائن کرکے ٹویٹر کا استعمال کم کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More