نیلا بلیچ سلائی مشین پر کیوں ڈالنا چاہیے؟ سلائی مشین کی وہ ٹپ جس کو کرنے کے بعد وہ کبھی رک رک کے نہیں چلے گی

ہماری ویب  |  Jul 10, 2023

گھر میں مشینیں ہوں اور وہ مسئلہ نہ کریں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، کبھی کچھ خراب تو کبھی تو کبھی کچھ۔ آئے دن کے گھریلو خرچے کبھی ختم ہی نہیں ہوتے۔

اس لیئے ہم خواتین کے لیئے لاتے ہیں آسان گھریلو ٹپس، جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور اپنے گھر کے چھوٹے موٹے کاموں کیلیئے کاریگر کو بلانے کے بجائے خود کرسکتی ہیں۔

آج ہم بات کریں گے سلائی مشین کی، سلائی مشین میں بھی کچھ نہ کچھ لگا ہی رہتا ہے کبھی موٹر خراب تو کبھی سوئی ٹوٹ جاتی ہے اور جب یہ دونوں ٹھیک ہوں تو پُرزے جم جاتے ہیں۔

چلیں پھر آپ کو بتاتے ہیں کہ پُرزے یا نَٹ جم جانے کی صورت میں آپ کیا کرسکتی ہیں۔

سلائی مشین اور ہارپِک لیکویڈ:

۔ سب سے پہلے سلائی مشین کے سارے نٹ اور چھوٹے موٹے وہ پرزے نکال دیں جن پر زنگ لگا ہو یا وہ ٹھیک سے کام نہ کر رہے ہوں۔

۔ ان تمام پرزوں اور نٹ اسکرو وغیرہ کو ایک پیالے میں ڈال کر ان پہ تھوڑا سا ہارپک ڈالیں اور کچھ دیر کیلیئے چھوڑ دیں۔

۔ تھوڑی دیر بعد ٹوتھ برش کی مدد سے اسے اچھی طرح رگڑیں، جب سارا زنگ اور میل کچیل نکل جائے تو اسے دھو لیں۔

۔ دھونے کے بعد ان پر ہلکا ہلکا مشین کا تیل لگا کر سارے پرزوں اور نٹوں کو دوبارہ سلائی مشین میں لگا دیں ۔

۔ سلائی مشین بنا اٹ کے تیزی سے چلے گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More