ہماری ویب | Jul 10, 2023
جویریہ سعود اس وقت ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں مشہور بھابھی عذرا بھابھی کا کردار نبھا رہی ہیں جس نے سارے جہان میں تباہی مچا دی ہے۔ ہر وقت چیخ چیخ کر بولتی رہتی ہیں، اتنا ہنگامہ کرتی ہیں جیسے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہو، جب گھر سے جانے کی بات آتی ہے تو ہمیشہ ہی کہتی ہیں کہ میں کہیں نہیں جانے والی اس گھر سے ، میں تو سب کو نکال کر خود رہوں گی، دیکھوں گی کہ کون کتنا لے کر جا رہا ہے کوئی ایک پتہ بھی اُٹھا کر لے جائے میں دیکھتی ہوں کس طرح وہ نکالتا ہے۔ ہاتھ توڑ دوں گی۔ اس منفی کردار کے حوالے سے جویریہ سعود نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں اصل زندگی میں بھی ایسی ہی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے سسرال والے میری تعریف تو کر رہے ہیں لیکن کہہ رہے ہیں کہ اچاھ وہا ہم امریکہ میں ہیں۔ میری بہنیں تو کہتی ہیں باجی آپ چھا گئی ہیں۔ میرے بچے مجھے اس کردار میں پسند کر رہے ہیں لیکن بیٹا کہتا ہے آپ بہت annoying ہیں۔ مجھے شاپنگ مال میں ایک شخص ملا اس نے کہا کہ تباہی مچا رکھی ہے، لیکن میری اصل زندگی میں صرف سعود سے لڑائی ہوتی ہے اس کو تنگ کرنے میں مجھے مزہ آتا ہے۔ میری سوچ سے بھی زیادہ یہ ڈرامہ لوگوں کو پسند آرہا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More