آپکے فون میں بھی یہ نقطہ آتا ہے تو نظر انداز نہ کریں ورنہ ۔۔ فون کی اسکرین پر چھوٹے چھوٹے نقطے کس خطرے کی علامت ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 08, 2023

موبائل فون کے ماہرین نے صارفین کیلئے فون کی اسکرین پر موجود ایک نقطے کی وجہ سے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار رہنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی فون کی اسکرین پر اوپر کی جانب مختلف رنگوں کے نقطے ظاہر ہوتے ہیں جو کسی مسئلے کے حوالے سے صارف کو تنبیہ کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون صارف کو اپنے آئی فون اسٹیٹس بار پر تین رنگوں کے نقطوں پر لازمی غور کرنا چاہیے۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون میں ایسے واضح اشارے پیش کیے ہیں جس کی مدد سے صارفین کواپنی پرائیویسی میں ہونے والی دخل اندازی کی نشان دہی میں مدد مل سکتی ہے۔

آئی فون میں تین نقطے آتے ہیں جن کی مدد سے صارفین کو کچھ چیزوں کو سمجھنے میں آسانی ہوسکتی ہے ۔ پہلا نقطہ نارنجی رنگ کا ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کا مائیک زیرِ استعمال ہے۔

آئی فون کی اسکرین پر دوسرا نقطہ ہرے رنگ کا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ فون میں موجود کوئی ایپ آپ کا کیمرا استعمال کر رہی ہے۔ یعنی انسٹاگرام کھولنے پر یہ نقطہ ظاہر نہیں ہوتا لیکن ایپ کے کیمرا میں جائیں تو یہ نقطہ اسکرین پر نمو دار ہوجاتا ہے۔

تیسرا اور آخری نقطہ نیلے رنگ کا ہوتا ہے جس کے اندر سفید تیر ہوتا ہے۔ اس تیر کا رخ اوپر اور دائیں جانب ہوتا ہے اور یہ 2021 میں آئی او ایس 15 متعارف کرائے جانے کے بعد سے ظاہر ہورہا ہے۔

عموماً جب کوئی ایپ یا ویب سائٹ لوکیشن سروس استعمال کرتی ہے تو اس کا رنگ سرمئی ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ کی زیر استعمال ایپ آپ کی لوکیشن تک رسائی کی کوشش کرے تو اس کا رنگ نیلا ہوجاتا ہے۔

آئی فون کی ہوم اسکرین پر ایپ کے ساتھ بھی نیلا نقطہ نمو دار ہوتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے ایپ حال ہی میں اپ ڈیٹ ہوئی ہے اور اس میں کوئی فکر کی بات نہیں ہوتی۔

آئی فون میں آنے والے ان اشاروں کی مدد سے آپ کو اپنے فون کو بہتر طور پر استعمال کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور کسی دوسرے شخص کے آپ کے فون کے ڈیٹا تک رسائی روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More