سمپسن کی ایک اور پیشنگوئی ۔۔ کیا واقعی نئی آنے والی ایپ 'تھریڈز' کے بارے میں سمپسن کارٹون نے پہلے سے بتادیا تھا؟

ہماری ویب  |  Jul 08, 2023

سمپسن کارٹون جو 1989 میں شروع ہوا تھا، آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔۔ آئے دن اس سے متعلق کوئی نہ کوئی پیشنگوئی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہے، اور کسی حد تک وہ درست بھی ہوتی ہے۔

اب سمپسن کی ایک اور پیشنگوئی کا چرچہ سوشل میڈیا پر ہے، جی ہاں! میٹا کے مالک مارک زکر برگ کی جانب سے نئی ایپلیکیشن "تھریڈز" لانچ کی گئی ہے جس نے آتے ہی کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کو سائن اپ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایک طرف جہاں میٹا کی نئی ایپ تھریڈز کو آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے غیر معمولی پزیرائی ملی ہے جو کہ واقعی حیران کن ہے۔ وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تھریڈز ایپ کی سمپسن کارٹون پہلے ہی پیشگوئی کر چکا ہے۔

سمپسن کارٹون سیریز تقریباً 30 برسوں سے جاری ہے اور اس میں دکھائے جانے والے کئی واقعات تاحال حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔ اس کارٹون سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی مختلف اقساط میں کچھ ایسے واقعات پیش کیے گئے ہیں جو آج حقیقی طور پر کسی نہ کسی روپ میں رونما ہو رہے ہیں۔

اب سمپسن اور میٹا کی نئی ایپ سے متعلق ٹوئٹر پر متعدد پوسٹس زیرِ گردش ہیں، جس میں کارٹون کی حالیہ قسط میں اس کے مرکزی کردار "ہومر" کی ایک تصویر شئیر کی جارہی ہے۔

تصویر میں اس کے کان پر میٹا کی نئی ایپ تھریڈز جیسا لوگو بنا ہوا ہے جبکہ حقیققت اب کی بار اس دعوے کے برعکس ہے۔

رپورٹس کے مطابق، کارٹون ہومر کے کان پر بنایا گیا تھریڈز ایپ کا لوگو پہلے سے کی گئی کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ حال ہی میں تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد کسی کی جانب سے ایڈٹ کیا گیا ہے، اور بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے صارفین کو گمراہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More