مفتی انس اور اداکارہ ثناء خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

اسلام کی خاطر فلمی دنیا سے دوری اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نئے والدین مفتی انس سید اور ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے مقدر میں لکھا، پھر اس کو پورا کیا اور آسان کیا اور جب اللہ دیتا ہے تو خوشی اور مسرت کے ساتھ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹا دیا۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ ہمیں ہماری اولاد کے لئے بہترین نمونہ بنائے، اللہ کی امانت ہے، بہترین بنانا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے دعا اور مبارکباد دینے والوں سے کہا کہ تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ، جزاک اللہ خیر۔ آپ کی دعاؤں اور محبتوں نے اس سفر میں ہمارے دل اور روح کو خوش و خرم رکھا۔

واضح رہے کہ فروری کے شروع میں ثناء خان اور انس سید نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی اس موقع پر ثناء خان نے کہا تھا کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ عمرہ بہت خاص ہے اور بہت جلد یہ بات سب کے ساتھ شیئر کروں گی،انہوں نے یہ خوشخبری بعد میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں کو سنائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More