میری ماں دل کی مریضہ اور گھر میں اکیلی ہیں۔۔ طوفانی بارش سے نادیہ جمیل کے گھر کا کیا حال ہوا؟ ویڈیو شئیر کر کے حکومت سے مدد مانگ لی

ہماری ویب  |  Jul 06, 2023

“میری 76 سالہ ماں گھر میں بند ہو کر رہ گئی ہیں۔ مجھے اس حقیقت پر افسوس ہے کہ کل رات مجبوراً اپنی دوست کے گھر رکنا پڑا۔ ہم اپنے بیٹوں کی سالگرہ منا رہے تھے اور پھر بارش کی وجہ سے وہیں پھنس گئے۔ میں اپنی ماں کے پاس نہیں جا سکی اور نہ وہ باہر آسکتی تھیں۔ بارش ایک گھنٹہ اور چلی تو میرا گھر تباہ ہوجائے گا۔ میری والدہ دل کی مریضہ ہیں جبکہ میرے بھائی کو دودھ لینے جانے کے لئے سینے تک پانی میں گزر کر جانا پڑا۔ یہ کتنا افسوس ناک ہے۔“

دکھ سے بھرے ہوئے یہ الفاظ معروف اداکارہ اور کینسر سروائیور نادیہ جمیل کے ہیں۔ نادیہ نے گزشتہ روز لاہور شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد اپنے گھر کے باہر کھڑے پانی کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

اس کے آگے نادیہ جمیل مزید لکھتی ہیں کہ “سیوریج کا پانی ہے کیونکہ ہم گنڈا نالہ سے تھوڑا فاصلہ پر رہتے ہیں۔ یہ پانی انتہائی زہریلا ہے“

اس کے ساتھ نادیہ حکومتی متعلقہ اداروں اور نیوز چینلز کو بھی ٹیگ کرتی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا جبکہ شاد باغ کی چائنا اسکیم اور شاہ جمال، تاج پورہ کے گھر پانی سے بھر گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More