ہماری ویب | Jul 05, 2023
شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کی اطلاع ثناء نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کے ذریعے دی۔ ثناء نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو نیک و صالح بنا دے۔ اور اسے خدا کی کتاب کا محافظ بنا دے۔ اور اسے ہماری آنکھ کا تارا بنا دے۔ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)
A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)
ثناء خان نے ابھی تک اپنے بچے کا نام تو واضح نہیں بتایا البتہ انہوں نے اپنے ماضی کے انٹرویوز میں پسندیدہ نام مُحمد یا احمد بتائے تھے لیکن ابھی تک اپنے بیٹے کے نام کی اطلاع نہیں دی۔ ثناء نے 4 ماہ قبل بتایا تھا کہ اللہ ہمیں والدین بننے کی خوشی دینے والا ہے اور ہمارا بچہ حج کے دنوں میں ہوگا البتہ پیدائش میں کچھ دنوں کی تاخیر ہوئی اور آج ان کا بیٹا دنیا میں آگیا ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More