ہماری ویب | Jul 05, 2023
منیب بٹ نے حآل ہی میں جگن کاظم کے شو پر اپنی بیٹی امل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ پر تھا اور وہاں مسلسل 16 گھنٹے سے شوٹنگ تھی۔ ایمن کا فون آیا کہ ایمرجنسی میں داخل کرلیا ہے اور اس کے بعد جو میری حالت تھی وہ میں بتا نہیں سکتا میں نے دائریکٹر سے کہا کہ ایسا ہے اب مجھے جانے دو، انہوں نے کہا کہ 2 اور شوٹس کرلو پھر چلے جانا میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن مجھ سے ہوا ہی نہیں اور میں وہاں سے چلا گیا۔
پہلا بچہ ہو تو انسان کو اتنا کچھ سمجھ میں نہیں آتا ہے ، میں بھی گھبرایا ہوا تھا۔ پھر اگلے دن جمعہ تھا اور جمعے کی نماز کے وقت امل کی پیدائش ہوئی۔ جب اس کو گود میں لیا تو وہ لمحہ ہوتا ہی الگ اور منفرد ہے۔ جذباتی احساسات تھے۔ مجھے اس کو دیکھ کر لگا کہ یہ تو میں ہی ہوں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More