پنجاب حکومت نے ضرورت مند فنکاروں سے درخواستیں طلب کر لیں

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

پنجاب حکومت نے ضرورت مند فنکاروں سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لیے درخواستیں مانگ لی ہیں۔

ایسے فنکارجن کی ماہانہ آمدن 35 ہزار سے کم ہے وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

مردفنکاروں کی عمر کم سے کم 50 برس خواتین کے لیے45 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ معذور افراد کے لئے کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

ہمارے فنکاروں کے لئے کوئی مخصوص فنڈز نہ رکھنے کی وجہ سے کئی بڑے بڑے نام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے اور اسی حالت میں وفات پا گئے۔

حکومت کی جانب سے کئی فنکاروں کے علاج معالجے کے لئے ان کی مالی معاونت بھی کی گئی لیکن یہ اسی وقت ہوتا جب وہ بستر مرگ پر پہنچ چکے ہوتے ہیں، اب حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا قیام عمل میں لا کر فنکاروں کے لئے انتہائی اچھا اقدام اٹھایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More