گاڑی کے پہیے کہاں ہیں؟ بنا پہیوں والی یہ انوکھی گاڑی کیسے چلتی ہے؟ دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 04, 2023

دنیا میں کاروں کے شوقین افراد اکثر منفرد تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کرتے ہیں، حال ہی میں یوٹیوب پر مشہور کارماگھیڈن نامی اطالوی کاروں کے شوقین افراد کے ایک گروپ نے فیاٹ پانڈا کو تبدیل کر کے ایک غیر روایتی کار بنادی ہے۔

اس ترمیم میں کار کے نچلے حصے کو ہٹانا شامل تھا، اس کار کے غیر معمولی ڈیزائن کے باوجود گاڑی آگے بڑھ سکتی ہے اور ڈرائیور کو ایڈجسٹ کرسکتی ہے حالانکہ یہ عام کاروں سے مختلف ہے۔

کار سامنے والے حصے میں ایک چھوٹے سنگل سلنڈر انجن سے چلتی ہے۔ ایک عام اسٹیئرنگ وہیل کے بجائے اسے ایک پتلی ہینڈل بار کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول کیا جاتا ہے جو پیچھے کی طرف پھیلتا ہے اور ڈرائیور کو انجن سے محفوظ فاصلے پر رکھتا ہے۔

اس کار میں سیفٹی اور بیٹھنے کے چیلنجز موجود ہیں کیونکہ ایک اور ویڈیو میں ڈرائیور یا تو لکڑی کے تختے پر لیٹا ہوا نظر آتا ہے یا اندر جانے کے لیے خود کو مشکل سے فٹ کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More