آئی ایم ایف ڈیل کے اثرات،پاکستانی بانڈز کی طلب اورقیمت بڑھ گئی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

آئی ایم ایف سے معاہدہ کےبعد پاکستان کیلئے اچھی خبریں آنے لگیں، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

اپریل 2024ء کی مدت والے بانڈ کی قیمت 55 سے بڑھ کر 74 سینٹس  جبکہ  ستمبر 2025ء کی مدت والے بانڈ کی قیمت 42 سے بڑھ کر 56 سینٹس تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ اپریل 2026 کی مدت والے بانڈز کی قیمت 39 سے بڑھ کر 50 سینٹس پر پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More