روئی کی مارکیٹ کریش کر گئی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

عید کی تعطیلات کے باوجود روئی کی مارکیٹس کریش کر گئیں۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ  صرف دو روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں 1500 سے دو ہزار روپے فی من تک  کمی ریکارڈ ہوئی ہے،

بعد سندھ میں روئی کی قیمتیں 16300 جبکہ پنجاب میں 16800 روپے فی من تک گر گئیں۔ چیئرمین  نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکسٹائل ملز کے لئے سبسڈائزڈ بجلی اور گیس کے نرخوں کی معطلی سے پھٹی کے نرخ کم ہو رہے ہیں۔مارک اپ کی شرح اور بجلی، گیس  اور ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ روئی کی قیمتوں میں مندی کی بڑی وجہ ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم  ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی ریکارڈ کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  ڈالر کی قدر میں متوقع کمی کی وجہ سے روئی کی قیمتوں میں مزید  کمی کے خدشات ہیں۔

 

 

 

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More