ہم نیوز | Jul 04, 2023
انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدربتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 35 پیسے کمی ہوگئی۔
انٹربینک میں اس وقت ایک ڈالر 273 روپے 64 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 27 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More